Uncategorized

خیبر پختون خوا حکومت کا کل عید الفطر منانے کا اعلان

صوبائی زونل رویت ہلال کمیٹی خیبر پختون خوا نے کل عید الفطر منانے کا اعلان کردیا، جس کے بعد  خیبر پختونخوا حکومت نے بھی کل سرکاری سطح پر عید منانے کا اعلان کیا۔ 

قاری عبدالرؤف مدنی کا کہنا ہے کہ زونل کمیٹی کے اجلاس نے شہادتوں کا جائزہ لیا، شہادتوں کا جائزہ لینے کے بعد ان پر یقین کیا گیا۔

زونل کمیٹی کے پی کے کا کہنا ہے کہ مرکزی رویت کمیٹی سے گزارش ہےاپنے فیصلے پر غور کرے۔

ترجمان خیبر پختونخوا حکومت کا کہنا ہے کہ شوال کے چاند کی 130 شہادتیں موصول ہوئیں۔

بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں کل عید الفطر منائی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کل گورنر ہاؤس پشاور میں عید الفطر کی نماز ادا کریں گے، کابینہ ارکان اور سرکاری حکام بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ عید الفطر کی نماز ادا کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button