تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

کیمرون ڈیاز کا اپنے بارے ایسا انکشاف، جسے سن کر مداح سر پکڑ کر رہ گئے

مشہور امریکی سٹار کیمرون ڈیاز نے ایک ایسا انکشاف کیا جسے سن کر ان کے مداح سر پکڑ کر رہ گئے۔ ڈیاز نے اس انکشاف کے بعد کہ وہ اپنی شکل وصورت کے بارے میں شاذ و نادر ہی سوچتی ہیں۔ انہوں نے کبھی منہ نہیں دھویا۔ خاص طورپر ہالی ووڈ چھوڑنے کے بعد سے کبھی اپنا منہ نہیں دھوتی۔ اس کے باوجود ان کے پاس چہرے کی دیکھ بھال کی مصنوعات کی مالیت ایک ارب سے زیادہ ہے۔

امریکی ماڈل ڈیاز کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر ایک ہنگامہ برپا ہے۔انہو نے یہ انکشاف "رول بریکرز” پروگرام میں دیے گئے انٹرویو میں کہی جس کی تفصیلات برطانوی اخبار "ڈیلی میل” میں بھی شائع ہوئی ہیں۔

ڈیاز نے کہا کہ ہالی ووڈ کے لالچ ایک "جال” ہیں۔ میں نے 2015 میں گلوکار بینجی مدین سے شادی کی اور اس جال سے بچ گئی۔ میں نے ہالی وڈ کی فلموں میں کام کرنے کے عوض ایک سو ملین ڈالر کی پیشکشوں کو ٹھکرا دیا۔

انہوں نے کہا کہ خود کو نہ دیکھنا اور خوبصورتی کے دوسرے معیارات کے مطابق فیصلہ کرنا مشکل ہے۔ پچھلے آٹھ سال میں یہ ایک "جنگلی جانور” بن گیا ہے۔

ڈیاز نے اشارہ کیا کہ وہ ان دنوں اپنی ظاہری شکل پر کم توجہ مرکوز کر رہی ہیں۔ مجھے پرواہ نہیں ہے۔ آخری چیز جو میں روزانہ سوچتی ہوں وہ یہ ہے کہ میں کیسی دکھتی ہوں۔

"میں کبھی اپنا چہرہ نہیں دھوتی ہوں”۔ میرے پاس سکن کیئر پروڈکٹس دھول بھرے شیلف میں ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔

ڈیاز نےکہا کہ اب میری عمر پچاس سال سے زیادہ ہوگئی ہے اور میری توجہ اپنی شکل پرنہیں بلکہ خود کو مضبوط رکھنے پر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button