سپیشل رپورٹ

اہلیہ کے نام دبئی میں خریدی جائیداد باقاعدہ ڈیکلئیرڈ ہے، محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اہلیہ کے نام دبئی میں خریدی جائیداد باقاعدہ ڈیکلئیرڈ ہے۔ 

پراپرٹی لیکس سے متعلق وضاحتی بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ جائیداد کو جمع کرائے گئے ٹیکس گوشواروں میں بھی ظاہر کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان میں نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کی حیثیت سے جمع کرائے گوشواروں میں بھی اس جائیداد کو ڈیکلیئر کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ ایک برس قبل جائیداد کو فروخت کر دیا تھا۔ فروخت کردہ جائیداد کی رقم سے چند ہفتے قبل ایک اور پراپرٹی خریدی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button