تازہ ترینخبریںپاکستان

مجھے حکومت میں آتے ہی انڈسٹریل پیکج کا اعلان کرنا چاہیے تھا

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مجھے حکومت میں آتے ہی صنعتوں سے متعلق پیکج کا اعلان کرنا چاہیے تھا۔

لاہور میں انڈسٹریل پیکج سے متعلق تقریب سے خطاب میں کہا کہ میں ہمیشہ سونے سے قبل اپنا کھیلا ہوا میچ دیکھا کرتا تھا جب تک اپنی غلطیاں نہ دیکھ لوں میں سوتا نہیں تھا۔

انہوں نے کہا میں حکومت میں آکر بھی یہ ہی سوچتا تھا کہ مجھے کیا کرنا چاہیے تھا، میں مجھے سب سے بڑی چیز یہ کرنی چاہیے تھی جو پیکج میں نے آج دیا ہے وہ پیکج صنعتوں کو حکومت کے آغاز میں دینا چاہیے تھا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ کوئی بھی ملک سبزیاں اور گندم بیچ کر ترقی نہیں کر سکتا ، ملک صنعتوں کی مدد سے آگے بڑھتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ملک آج سے 50 سال قبل ہمارا ملک تیزی سے آگے بڑھ رہا تھا، لیکن 1973 کی جنگ کے بعد ملک کی ساری ترقی برباد ہوگئی، کیونکہ ہماری حکومتوں کی سمت ملک سے مخالف تھی، دنوں بالکل مختلف تھے۔

انہوں نے کہا کہ ملک تب آگے بڑھتا ہے جب ملک میں دولت پیدا ہوتی ہے، لیکن ایسی حکومتیں آئی جو دولت بنانے کے خلاف تھیں، جب حکومت کی پالیسیز منافع کے خلاف ہوجاتی ہیں اور وہ صنعتوں کو منافع نہیں کمانے دیتے تو صنعت اور سرمایہ کاری کیسے آگے بڑھ سکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button