تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

میں سچ کہہ رہی ہوں کہ میں نے پرکشش بننے کیلئے سرجری نہیں کروائی

حال ہی میں رییز ہونے والی فلم ’گہرائیاں‘ میں بولڈ کردار کرنے کی وجہ سے خبروں کی زینت رہنے والی بولی وڈ ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون نے کہا ہے کہ کیریئر کے آغاز میں انہیں بہت سے مشورے دیے گئے، جن میں سے بعض انتہائی نامناسب تھے۔

دپیکا پڈوکون کو ’گہرائیاں‘ میں بوس و کنار اور بولڈ مناظر شوٹ کرنے کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، تاہم اداکارہ کے مطابق ان کی بولڈ اداکاری کو دیکھ کر ان کے شوہر اور ان کے والدین خوش ہوئے۔

’گہرائیاں‘ میں دپیکا پڈوکون نے اداکارہ اننیا پانڈے کی کزن کا کردار ادا کیا ہے جو کہ بہکاوے میں آکر اپنی ہی کزن کے منگیتر سےتعلقات استوار کر بیٹھتی ہیں۔

فلم میں کزن کے منگیتر سے تعلقات استوار کرنے سمیت اس میں کئی بولڈ مناظر شوٹ کروانے کے باعث ان پر تنقید کی گئی مگر اداکارہ نے متعدد انٹرویوز میں کہا تھا کہ فلم دیکھ کر نہ تو ان کے والدین کو غصہ آیا اور نہ ہی ان کے شوہر نے برا منایا۔

ان کی فلم کو 11 فرروی کو ’ایمازون پرائم‘ پر ریلیز کیا گیا تھا۔

حال ہی میں انہوں ںے فلم کے بعد خود پر ہونے والی تنقید پر بھی کھل کر بات کی جب کہ خود کو دیے جانے والے بہترین اور اچھے مشوروں سے متعلق بھی انکشافات کیے۔

شوبز ویب سائٹ ’فلم فیئر‘ کو دیے گئے انٹرویو میں دپیکا پڈوکون نے بتایا کہ انہیں کیریئر کے آغاز میں جہاں برے اور نامناسب مشورے دیے گئے، وہیں انہیں شاہ رخ سمیت دیگر افراد نے اچھے مشورے بھی دیے۔

اداکارہ کے مطابق شاہ رخ خان نے انہیں کیریئر کے آغاز میں ہی مشورہ دیا تھا کہ وہ ہمیشہ ایسے لوگوں کے ساتھ کام کرنے کو ترجیح دیں، جنہیں وہ ذاتی طور پر بھی جانتی ہوں اور جن کے ساتھ وہ پریشانی کے بغیر وقت گزار سکیں۔

دپیکا پڈوکون نے اعتراف کیا کہ انہوں نے شاہ رخ خان سے بہت کچھ سیکھا اور انہیں ان کے مشورے سے بھی کافی مدد ملی، کیوں کہ اداکار نے انہیں بتایا تھا کہ جب کوئی فلم میں کام کر رہا ہوتا ہے تو وہ دراصل ٹیم کے دیگر لوگوں کے ہمراہ زندگی گزار رہا ہوتا ہے۔

’گہرائیاں‘ میں بولڈ کردار کی پیش کش کو قبول کرنے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر دپیکا پڈوکون نے کہا کہ وہ مستقبل میں بھی ایسے کردار ادا کرنا چاہیں گی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button