تازہ ترینحالات حاضرہخبریںروس یوکرین تنازع

دنیا کا سب سے بڑا ہوائی جہاز ماریہ این 225 تباہ ہوگیا

روسی اور یوکرینی افواج کے درمیان لڑائی اور بمباری کے نتیجے میں دنیا کا سب سے بڑا ہوائی جہاز ماریہ این 225 تباہ ہوگیا۔

 یوکرینی خبر رساں ادارہ نے سوشل میڈیا پر یہ خبر افسوس کے ساتھ شیئر کی ہے۔ جس کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے بھی کافی  افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

خبر کے مطابق دنیا کا سب سے بڑا یوکرینی ہوائی جہاز یوکرین کے ہوسٹومیل ایئرپورٹ پر ہینگر میں کھڑا تھا، جو دوطرفہ بمباری کے دوران تباہ ہو گیا ہے۔ یہ دنیا کا اپنی نوعیت کا واحد طیارہ تھا۔

خبر کے مطابق روسی بمباری کے نتیجے میں ماریہ N-225 کو شدید نقصان پہنچا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button