تازہ ترینخبریںفن اور فنکار

نور بخاری کا پٹرول کی بڑھتی قیمتوں پر حکومت پر طنز

سابق اداکارہ نور بخاری نے ملک میں پٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر حکومت پر تنقید کر ڈالی۔
واضح رہے کہ حکومت نے حال ہی میں پٹرول کی قیمت میں 12روپے 3پیسے کا اضافہ کیا ہے جس کے بعد پٹرول کی قیمت بڑھ کر 159روپے 86پیسے ہوگئی ہے۔
حکومت کے اس اقدام پر وفاقی وزیر شبلی فراز نے انوکھی منطق پیش کرتے ہوئے کہا تھا پیٹرول مہنگا ہے تو کم استعمال کرنا چاہئے۔
دوسری طرف ملک میں پٹرول کی قیمتوں میں اضافے نے جہاں عوام کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے وہیں فنکار بھی حکومت پر طنز کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
سابق اداکارہ نور بخاری نے پٹرول کی قیمت میں اضافے کے پیش نظر حکومت پر طنز کیا ہے۔
انہوں نے انسٹا گرام سٹوری پر تانگے کی تصویر شیئر کراتے ہوئے لکھا کہ پٹرول کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے ہم سب کو ایک اچھے تانگے میں سرمایہ کاری کرنی چاہئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button