تازہ ترینخبریںصحت

کرونا نے مزید 33 زندگیاں نگل لیں، 2400 نئے کیس

ملک بھر میں کرونا سے مزید 33افراد جاں بحق ہوگئے، اب تک اموات کی تعداد 29ہزار 950ہوگئی۔
ملک میں کرونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 14لاکھ 96ہزار 693ہوگئی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24گھنٹے کے دوران 2ہزار 400نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ کیسز کی مثبت  شرح 4.92فیصد رہی ۔
این سی او سی کے مطابق اب تک 13لاکھ 96ہزار 218مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 496مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
اسلام آباد کے دو تعلیمی اداروں میں  کرونا کیس رپورٹ ہوئے۔ دونوں تعلیمی اداروں کو سیل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button