تازہ ترینخبریںصحت

نئی ویکسین ٹیکنالوجی سے متعلق بڑا انکشاف

نیویارکٜ فریکچر اگرچہ عام طور پر ٹھیک ہو جاتے ہیں، لیکن بعض حالات میں ہڈی دوبارہ نہیں بنتی، جب ہڈی دوبارہ نہیں بنتی تو بڑے طبی مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جس میں کاٹنا بھی شامل ہے۔
لیکن اب طبی سائنس دانوں نے ریسرچ کے بعد انکشاف کیا ہے کہ کرونا وائرس کے خلاف جو نئی ویکسین ٹیکنالوجی یعنی ایم آر این اے ٟmessenger RNAٞ ٹیکنالوجی تیار کی گئی ہے، اس کی مدد سے نہ صرف ہڈیوں کی مرمت ممکن ہے بلکہ ضائع شدہ حصوں کی دوبارہ افزائش بھی ممکن ہے۔
اس سلسلے میں سائنس ایڈوانسس نامی جریدے میں ایک تحقیقی مقالہ شائع ہوا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ہڈیوں کی دوبارہ نمو کے لیے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن ٟ ایف ڈی اےٞ نے انسانی ہڈی کے مورفوجینیٹک پروٹین-2، یا BMP-2کی منظوری دی تھی، تاہم یہ نہ صرف بہت مہنگا طریقہ علاج ہے بلکہ موثر بھی زیادہ نہیں ہے، اور مضر اثرات بھی ہیں۔ اب مایو کلینک نے جرمنی اور ہالینڈ کے سائنس دانوں کے ساتھ مل کر ویکسین ٹیکنالوجی کا اہم جزو میسنجر آر این اے استعمال کیا ہے، جو پہلے ہی دنیا بھر میں منظور کیا جا چکا ہے اور استعمال ہو رہا ہے۔
چوہوں پر مشتمل ایک تحقیق کے نتائج سے پتا چلتا ہے کہ میسنجر آر این اے کو بغیر کسی مضر اثرات کے ہڈیوں کو دوبارہ بنانے کے لیے کم مقدار میں استعمال کیا جا سکتا ہے،
مزید یہ کہ اس طرح سے بنائی جانے والی نئی ہڈی کا معیار بھی BMP-2کے ذریعے بننے والی ہڈی سے بہتر ہے۔ محققین کا یہ بھی کہنا ہے کہ میسنجر آر این اے ہڈیوں کی تخلیقِ نو کے لیے ایک اچھا انتخاب ہے، کیوں کہ اس طریقے میں دوبارہ ڈوز دینے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
نتائج نے ظاہر کیا کہ میسنجر آر این اے طریقہ استعمال کرنے کے بعد پیدا ہونے والی بافتوں کی نئی نشوونما، بائیو مکینیکل طور پر متبادل طریقے سے بہتر تھی، اور نگرانی کے آٹھ ہفتوں کے دوران اسی طرح برقرار رہی۔
ماہرین کے مطابق انسانی ہڈی دو طریقوں سے بنتی ہے، ایک mesenchymal progenitorخلیات سے ہڈیوں کے خلیات کی براہ راست تشکیل ٟ یعنی وہ ابتدائی خلیات جو ہڈی، خون اور ٹشوز وغیرہ کی نشوونما کرتے ہیںٞ، یا endochondral ossificationکے ذریعے، جس میں کارٹلیج ٟ کرکری ہڈیٞ پہلے بنتا ہے اور پھر ہڈی میں تبدیل ہو جاتا ہے۔
ان میں پہلے والا طریقہ BMP-2تھراپی استعمال کرتی ہے، جبکہ میسنجر آر این اے طریقہ کار میں یہ بعد والا طریقہ استعمال ہوتا ہے۔ اس تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ایم آر این اے تھراپی ہڈیوں کی گہری چوٹ اور نقصان کا ازالہ کرنے اور دوبارہ افرائش میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button