Uncategorized

سوشل میڈیا اورموبائل وقت ضائع کرنیوالےٹول ہیں.شاہدآفریدی

کرکٹر اور قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے طلبا کو اپنی تعلیم پر خصوصی توجہ دینی چاہیے سوشل میڈیا اور موبائل وقت ضائع کرنے والے ٹول ہیں۔ ایک وقت تھا جب میں کرکٹ سے بھی مایوس تھا، کچھ کپتان مجھے کرکٹ سے نکالنا چاہتے تھے، لیکن پھر دین اسلام اور تبلیغ کی بدولت مجھے کافی ہمت ملی۔
انہوں نے یہ بات سندھ کے ضلع نواب شاہ میں بختاور گرلز کیڈٹ کالج کا دورہ کے موقع پرکہیں. انہوں نے طلبہ سے ملاقات کی اور خواتین کے حقوق پر لیکچر بھی دیا۔
شاہد افریدی نے کہا کہ کیڈٹس تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کے میدان میں بھرپور حصہ لیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کے لیے سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر رمیز راجہ کی خدمات لی جاسکتی ہیں۔ رمیز راجہ سے بہتری کی امید ہے۔
نواب شاہ میں شاہد خان آفریدی نے بےنظیر بھٹو یونیورسٹی کا دورہ بھی کیا۔ شاہد آفریدی تین روزہ تبلیغی اجتماع میں شرکت کے لیے نواب شاہ کے دورے پر ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button