Uncategorized

چاند کی سطح پرنشانات، ناسا نے دو طرفہ شگاف دیکھ لئے

ناسا حکام نے چاند کی سطح پر دو طرفہ شگاف کے نشانات دیکھنے کا انکشاف کر دیا.
خلائی تحقیق کے ادارے ناسا کے ترجمان کے مطابق چاند سے راکٹ ٹکرانے کا معمہ ابھی حل نہیں ہوسکا ۔ تاہم چاند کی سطح پر دو طرفہ شگاف کے نشانات واضح ہیں ۔
ناسا حکام کے مطابق نامعلوم مقام سے چلائے گئے راکٹ سے مشرقی حصے میں 19 گز اور مغربی حصے میں 17 گز شگاف پڑگیا ہے ۔
یہ بھی کہا گیا ہے سال رواں میں 4 مارچ کو چاند سے ٹکرائے جانے والے راکٹ کی ڈائریکشن کا تعین کرنے کے لئے تحقیقات کی جارہی ہیں ۔ تاہم ابھی تک کسی بھی ملک نے اس راکٹ کے حوالے سے کوئی ذمہ داری نہیں لی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button