سپورٹس

انگلینڈ کے فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ نے ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز دے دئیے

انگلینڈ کے فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ نے ٹیسٹ کرکٹ کا مہنگا ترین اوور کرادیا اور ریکارڈ بنا دیا.اس سے قبل برائن لارا، جارج بیلی اور کیشوو مہاراج نے ایک اوور میں 28،28 رنز بنائے تھے۔
بھارت کے خلاف برمنگھم ٹیسٹ میں اسٹورٹ براڈ نے ایک اوور میں 35 رنز دیے، ان رنز میں 6 رنز ایکسٹرا کے تھے جب کہ 29 رنز جسپریت بمرا نے اسکور کیے۔
بمرا نے براڈ کی گیندوں پر 2 چھکے، 4 چوکے لگائے اور ایک سنگل لیا، اس اوور میں ایک چھکا نو بال پر لگا جب کہ براڈ نے 5 وائیڈ کے رنز بھی دیے۔
جسپریت بمرا نے بطور بیٹر ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ بھی بنادیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button