تازہ ترینخبریںدنیا

گندم اسی کو ملے گی جو ۔۔۔۔۔ روسی اعلان نے دنیا بھر میں تہلکہ مچ گیا

 پیوٹن حکومت نے اناج، سورج مکھی کے تیل اور اشیا خورد و نوش کو برآمدات کی فہرستش شامل کرتے ہوئے بڑا اعلان کرڈالا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق روسی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ گندم اسی کو ملے گی جو ادائیگی روبل میں کرے گا، یہ بیان اس فیصلے کے بعد سامنے آیا جب روسی حکومت نے اناج، سورج مکھی کے تیل اور اشیا خورد و نوش کو برآمدات کی فہرست میں شامل کیا۔

روسی کابینہ کے فیصلے میں اس بات کی بھی توثیق کی گئی کہ جو دوست ممالک اکتیس اگست دو ہزار تئیس تک برآمد شدہ سورج مکھی کے تیل اور سورج مکھی کی کھانے والی اشیا کی برآمدات کی ادائیگی قومی کرنسی (روبل) میں کرینگے، ان پر ایک سال کی ڈیوٹی میں توسیع کردی جائے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ نئے ادائیگی کے طریقہ کار تحت گندم پر برآمدی ڈیوٹی کی بنیادی قیمت 15,000 روبل ($267 سے زیادہ) فی ٹن ہوگی۔

واضح رہے کہ روس دنیا میں گندم کا سب سے بڑا برآمد کنندہ اور سورج مکھی کے بیجوں کا ایک بڑا سپلائر ہے۔

گذشتہ ماہ روس کے وزیر برائے زراعت دیمتری پیٹروشیف نے بتایا کہ روسی اناج کی فصل رواں سال ایک سو تیس ملین ٹن تک پہنچ سکتی ہے، جو ملکی ضروریات کو پورا کرنے اور برآمدی صلاحیت کو یقینی بنانے کے لیے کافی ہوگی تاہم انہوں نے واضح کیا کہ ہم زرعی مصنوعات صرف “دوست ممالک” کو برآمد کرینگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button