Uncategorized

2000ء میں کھلاڑی مجھےمارنے پہنچے،شعیب اخترکا نیا انکشاف

پاکستان کے بین الاقوامی شہرت رکھنے والےسابق فاسٹ باولر شعیب اختر آج کل سوشل میڈیا پر کافی سرگرم دکھائی دیتے ہیں اور اکثر اوقات وہ ایسی باتیں بھی کر جاتے ہیں جس کے باعث وہ خبروں کی زینت بنتے ہیں اور سوشل میڈیا پر ٹرول ہوتے ہیں تاہم اب انہوں نے بہت بڑا دعویٰ کر دیاہے ۔
ایک لائیو سیشن کے دوران راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے انکشاف کیا کہ 2000 میں 6 سینئر پاکستانی کھلاڑی مجھے مارنے آئے تھے، ایک بڑا سلامی بلے باز 5 کھلاڑیوں کے ساتھ مجھے مارنے آیا تھا۔
سابق فاسٹ بولر نے بتایا کہ ان کھلاڑیوں کو مجھ سے یہ مسئلہ تھا کہ لڑکیاں اور میڈیا ہر وقت میرے پیچھے ہی پڑا رہتا ہے۔ان کا کہناتھا کہ آسٹریلیا کے دورے پر کسی اور کھلاڑی نے لڑکی کی آبرو ریزی کی کوشش کی تھی لیکن میرا نام میڈیا پر آیا.
شعیب اختر نے کہا کہ پی سی بی کو معلوم تھا کہ یہ کس کھلاڑی نے کیا ہے لیکن میڈیا کے سامنے انہیں بے قصور نہیں کہا گیا۔شعیب اختر نے ہیلو ایپ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ میری 15 سالہ کرئیر میں کسی سے بھی لڑائی نہیں ہوئی، صرف ایک مرتبہ میں نے غصے میں اکر محمد آصف کو بلا مار دیا تھا، آج مجھے لگتا ہے کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button