پاکستان

وفاقی حکومت کا اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کےخط پر انکوائری کرانےکا اعلان

وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کےخط کے معاملے پر انکوائری کرانےکا اعلان کردیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کےخط کے معاملے پر انکوائری کرانےکا اعلان کیا۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کہا کہ وہ تمام مصروفیات کے باوجود چیف جسٹس سے ملاقات کے لیے جائیں گے، چیف جسٹس اور وزیراعظم کی ملاقات ڈیڑھ گھنٹے جاری رہی، ملاقات میں چیف جسٹس اور سینیئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ موجود تھے۔

اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے کہا کہ عدلیہ کی آزادی پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، حکومت کا فرض ہےکہ اس معاملے کی چھان بین ہونی چاہیے،کسی بھی ادارے کے معاملے میں مداخلت نہیں ہونی چاہیے، اچھی ساکھ والے ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں انکوائری کرائی جائےگی۔

وزیر قانون کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کل کابینہ میں یہ معاملہ رکھیں گے، یہ معاملہ ہم عدلیہ پر چھوڑتے ہیں کہ یہ خط مس کنڈکٹ ہے یا نہیں، ٹی او آرز میں اس خط اور ماضی کے معاملات بھی شامل ہوں گے، ہم سمجھتے ہیں یہ ایک انتہائی سنجیدہ معاملہ ہے، اس کی انکوائری ہونی چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button