دنیا

امریکا اور اس کے حواری بڑے اور مضبوط روس سے خوفزدہ ہیں: پیوٹن

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے کہ امریکا اور اس کے حواری بڑے اور مضبوط روس سے خوفزدہ ہیں۔

روسی فضائیہ کے اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے واضح کیا کہ روس نیٹو ممالک یا یورپ پر حملہ نہیں کرے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ پولینڈ، بالٹک ریاستوں یا چیک کے خلاف روس کے جارحانہ عزائم نہیں
روسی صدر پیوٹن نے کہا کہ دھوکے باز دفاع کے نام پر اپنے عوام سے اضافی رقم بٹورنا چاہتے ہیں۔

اس موقع پر روسی صدر پیوٹن نے روس صرف روسیوں کا ہے جیسے جملے بولنے والوں کو بھی خبردار کیا۔

انہوں نے کہا کہ روس کئی قومیتوں اور مذاہب کے ماننے والوں کا ملک ہے، مسلم اور یہودی بھی دیگر مذاہب کے ماننے والوں کی طرح ہمارے بھائی ہیں۔

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کا یہ بھی کہنا ہے کہ روسیوں کے علاوہ باقی سب اجنبی کہنے والے روسی عوام کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button