دلچسپ و حیرت انگیز

’مجھے پاس کر دیں ورنہ۔۔۔‘، طالبہ کی جانب سے امتحان میں لکھا گیا نوٹ وائرل ہوگیا

بھارت کی ریاست بہار میں دسویں جماعت کی طالبہ کی جانب سے بورڈ امتحان کے پرچے میں لکھا گیا دلچسپ نوٹ سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ماڈل اسکول کی طالبہ نے پرچے کے آخری حصہ میں استاد سے درخواست کی کہ مجھے کامیاب کر دیں ورنہ میرے والد سزا کے طور پر میری شادی کروا دیں گے۔

طالبہ نے لکھا کہ میرے والد ایک کسان ہیں جو میری پڑھائی کا خرچہ نہیں اٹھا سکتے، یہی وجہ ہے کہ وہ ہم بھائی بہن کو پڑھانا نہیں چاہیے۔

اس نے مزید لکھا کہ والد نے وارننگ دی ہے کہ اس بار امتحان میں نمبر اچھے نہیں آئے تو تمہاری شادی کروا دوں گا، برائے مہربانی مجھ پر رحم کریں میں ایک غریب گھرانے کی لڑکی ہوں۔

کچھ طلبہ نے امتحانی پرچوں میں شاعری، نظمیں، دعائیں اور اپنے جذبات لکھے۔

اساتذہ کا کہنا ہے کہ ایسے جوابات کا سوالات سے کوئی تعلق نہیں ہے، طالب علموں نے ٹھیک جوابات کے بجائے جذباتی درخواستیں لکھی ہیں لیکن ہم انہیں پاس نہیں کر سکتے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button