Uncategorizedتازہ ترینخبریںپاکستان

مولانا طارق جمیل کے بیٹے کی موت ، وجہ قتل یا خود کشی ؟

عالمی شہرت یافتہ معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کا بیٹا گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔

ڈی ایس پی میاں چنوں کاکہنا ہے کہ مولانا عاصم جمیل نے اپنے سینے پر گولی ماری ۔مولانا عاصم جمیل کو تشویشناک حالت میں تلمبہ رورل ہیلتھ سنٹر پہنچایا گیا ،ہسپتال میں مولانا عاصم جمیل دم توڑ گئے۔

ڈی ایس پی میاں چنوں سلیم مارتھ نے کہاکہ مولانا عاصم جمیل کی خود کشی کی وجہ سامنے نہ آسکی۔

اب تک اطلاعات کے مطابق آر پی او ملتان سہیل چوہدری کا کہنا ہے کہ پولیس جاۓ وقوع پر پہنچ چکی ہے اور ابتدائی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔ جاۓ وقوع پر موجود ہر شے کو باریک بینی سے دیکھا جا رہا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ مزید تحقیقات سے اس پر اسرار موت کی وجہ جان لی جاۓ گی ۔

البتہ ذرائع کا کہنا ہےکہ مولانا عاصم جمیل کی موت کی وجہ خود کشی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button