تازہ ترینخبریںپاکستان

گولی نہیں لگی: مولانا طارق جمیل کے بیٹے کے حوالے سے نئی خبر

ابھی خبر آرہی تھی کہ عالمی شہرت یافتہ معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کا بیٹا گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔ تاہم اب مولانا طارق جمیل کی فیملی کے حوالے سے دعوی’ کیا گیا ہے کہ انکے مطابق مولانا کے بیٹے کو گولی نہیں لگی۔

مولانا طارق جمیل کے قریبی سمجھے جانے والے صحافی وجاہت خان نے لکھا ہے کہ میری مولانا یوسف جمیل سے بات ہوئی ہے۔

یہ گولی چلنے کا معاملہ نہیں بلکہ ایک ٹریفک حادثہ ہے۔ جس سے بھائی کی موت ہوئی۔ اس تکلیف کے مرحلے میں خاندان کی تکلیف میں اضافہ نہ کریں۔

تاہم یاد رہے کہ ڈی ایس پی میاں چنوں کاکہنا تھا کہ مولانا عاصم جمیل نے اپنے سینے پر گولی ماری ۔مولانا عاصم جمیل کو تشویشناک حالت میں تلمبہ رورل ہیلتھ سنٹر پہنچایا گیا ،ہسپتال میں مولانا عاصم جمیل دم توڑ گئے۔

ڈی ایس پی میاں چنوں سلیم مارتھ نے کہاکہ مولانا عاصم جمیل کی خود کشی کی وجہ سامنے نہ آسکی۔

اب تک اطلاعات کے مطابق آر پی او ملتان سہیل چوہدری کا کہنا ہے کہ پولیس جاۓ وقوع پر پہنچ چکی ہے اور ابتدائی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔ جاۓ وقوع پر موجود ہر شے کو باریک بینی سے دیکھا جا رہا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ مزید تحقیقات سے اس پر اسرار موت کی وجہ جان لی جاۓ گی ۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button