تازہ ترینخبریںپاکستان

اپنے بیٹے کی موت کے حوالے سے مولانا کا اہم بیان سامنے آگیا

آرپی او ملتان سہیل چوہدری کے مطابق پاکستان کے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل کے سینے پر گولی لگی ہے۔

مولانا نے اپنے بیٹے کی موت کی تصدیق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کی گئی پوسٹ میں مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ آج تلمبہ میں میرے بیٹے عاصم جمیل کا انتقال ہوگیا ہے، اس حادثاتی موت نے ماحول کو سوگوار بنا دیا۔

مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ آپ سب سے گزارش ہےکہ اس غم کے موقع پر ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں، اللہ میرے فرزند کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button