کیتھرین ڈالٹن ملتان سلطانز کی کوچ کیسے بنیں؟
پاکستان سپر لیگ میں تعینات ہونے والی پہلی خاتون فاسٹ بولنگ کوچ کیتھرین ڈالٹن نے کہا ہے کہ ملتان سلطانز کا کوچ بننا بڑا اچھا لگا۔ میں نے اپنی تعیناتی کی خبر کو کئی مہینوں تک چھپائے رکھا، اب سب سامنے آنے پر بڑا اچھا لگا۔
انہوں نے کہا ہے کہ میں یونان میں اپنے دوستوں کے ساتھ چھٹیوں پر تھی جب علی ترین کا میسج آیا کہ آپ کو مجھے فون کرنا چاہیے۔
کیتھرین ڈالٹن نے کہا کہ جب علی ترین نے میسج کیا تو مجھے اندازہ ہوا کہ یہ کوئی بڑی خبر ہو گی، مجھے خاتون ہونے کی وجہ سے کوئی مشکلات نہیں ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کی بڑی لیگ کے ٹیلنٹڈ فاسٹ بولرز کے ساتھ کام کا موقع ملنے کے لیے پُرجوش ہوں۔
کیتھرین ڈالٹن کا کہنا ہے کہ میرے خیال میں اگر آپ کھلاڑی کی صلاحیتوں میں اضافہ کرتے ہیں تو وہ یہ نہیں دیکھتے کہ یہ کہاں سے آ رہا ہے۔
واضح رہے کہ کیتھرین ڈالٹن 4 ون ڈے اور 4 ٹی ٹوئنٹی میچز میں آئر لینڈ کی نمائندگی کر چکی ہیں۔