تازہ ترینخبریںدنیا

اسرائیلی غنڈہ گردی برقرار ، اسرائیل کا شام پر میزائلوں سے حملہ

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کی جانب سے فائر کیے جانے والے میزائلوں نے لبنان کے دارالحکومت بیروت کے کچھ حصوں پر پرواز کی اور حمص شہر کے آس پاس کے مقامات کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا۔

فوج کے ترجمان کے مطابق اسرائیل کے لڑاکا طیاروں نے شام کی فضائی دفاعی بیٹری پر حملہ کیا جہاں سے اسرائیل کی طرف ایک میزائل داغا گیا تھا۔

اس کے علاوہ لڑاکا طیاروں نے دیگر ٹارگٹڈ علاقوں کو بھی نشانہ بنایا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی ترجمان کی جانب سے ہفتے کو ایک ٹوئٹ کی گئی تھی جس میں شام کی جانب سے اسرائیل پر میزائل سے حملہ کیے جانے کا بتایا گیا تھا اور ساتھ یہ بھی بتایا کہ حملے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

خیال رہے کہ اسرائیل نے حالیہ مہینوں میں شام کے ہوائی اڈوں پر حملے تیز کر دیے ہیں تاکہ ایران کی جانب سے شام اور لبنان کے اتحادیوں بشمول لبنان کی حزب اللہ کو ہتھیار پہنچانے کے لیے فضائی سپلائی لائنوں کے بڑھتے ہوئے استعمال کو روکا جاسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button