تازہ ترینخبریںسیاسیات

عائشہ گلالئی نے مسلم لیگ ق میں شمولیت اختیار کر لی

پاکستان تحریک انصاف کی سابق رہنما اور ایم این اے عائشہ گلالئی نے مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں رہتے ہوئے انھیں علم تھا کہ ہواؤں کا رُخ کس طرف جا رہا ہے، اسی لیے انھوں نے پی ٹی آئی میں رہتے ہوئے اس صورتحال کے خلاف بہت پہلے علمِ بغاوت بلند کیا۔

مسلم لیگ ق کے رہنماؤں بشمول چوہدری شجاعت حسین کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عائشہ گلالئی نے کہا کہ گذشتہ پانچ سال کے دوران بہت سے پارٹیوں نے اُن سے شمولیت کے لیے رابطہ کیا، لیکن انھوں نے مسلم لیگ ق میں اس لیے شمولیت اختیار کی کیونکہ چوہدری شجاعت نے کبھی ذاتی مفادات کے لیے قومی سلامتی کو داؤ پر نہیں لگایا۔

انھوں نے الزام عائد کیا کہ انڈیا اور اسرائیل کی فنڈنگ کے ثمرات اب کُھل کر سامنے آ چکی ہے اور یہ وہ صورتحال ہے جس کا ادراک انھیں بہت پہلے ہو چکا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button