تازہ ترینخبریںسیاسیات

عابد زبیری نے آڈیو لیکس جوڈیشل کمیشن کو کام سے روکنے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا

صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عابد زبیری نے آڈیو لیکس جوڈیشل کمیشن کو کام سے روکنے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔

انھوں نے سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ آڈیو لیکس جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا نوٹیفکیشن معطل کیا جائے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ فون ٹیپنگ کو غیر آئینی قرار دے چکی ہے۔ اور فون ٹیپنگ صرف دہشت گردی کے مقدمات میں ہائیکورٹ کے جج کی اجازت سے کی جاسکتی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ کسی فون ریکارڈنگ کو اسی صورت درست تصور کیا جاتا ہے جب ریکارڈنگ کرنے والا شخص موجود ہو۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے پہلے اجلاس کا حکمنامہ خلاف قانون ہے۔ جوڈیشل کمیشن نے اٹارنی جنرل سے یہ نہیں پوچھا کہ مبینہ آڈیو ریکارڈنگ کس نے کی۔

اس درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حکومت نے سوشل میڈیا پر مبینہ آڈیوز جاری کرنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔

جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں قائم جوڈیشل کمیشن کا اگلا اجلاس 27 مئی کو ہو گا اور اس میں متعدد افراد کو نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button