تازہ ترینخبریںدیسی ٹوٹکے

اپھارے سے نجات دلانے والی جڑی بوٹیاں اور مسالے

ماہرین کا کہنا ہے کہ مرغن، نمکین، ذہنی دباؤ اور تیزی سے کھانا ہاضمے پر برا اثر ڈالتا ہے جبکہ اس کے نتیجے میں بے چینی، تیزابیت اور اپھارے کی شکایت بھی ہو سکتی ہے۔

اپھارہ کیا ہے؟

طبی ماہرین کے مطابق پیٹ کے پھولنےاور گیس بھر جانے کو اپھارہ کہتے ہیں، یہ شکایت اس وقت سامنے آتی ہے جب معدے کی نالی ہوا یا گیس سے بھرجائے، ایسی حالت جس میں پیٹ بھرا ہوا اور تنگ محسوس ہوتا ہے  وہیں بہت سے لوگوں کو جسم میں سوجن بھی محسوس ہونے لگتی ہے۔

اپھارے سے بچاؤ ممکن ہے؟

طبی ماہرین کا بتانا ہے کہ اپھارہ زیادہ دیر بیٹھے رہنے، بہت زیاد، بغیر چبائے کھانا کھانے اور مسالوں کے استعمال سے گریز کر کے اس شکایت سے بچا جا سکتا ہے۔

اپھارے کا علاج کیسے کیا جائے؟

اپھارہ ختم کرنے کے لیے درج ذیل جڑی بوٹیوں اور مسالوں سے مدد لی جا سکتی ہے۔

سونف 

سونف اکثر پکوانوں میں استعمال کی جاتی ہے،  اس میں اینتھول، فینچون اور ایسٹراگول اجزا پائے جاتے ہیں جو پٹھوں کو آرام دینے میں کردار ادا کرتے ہیں، سونف کے بیجوں میں سوزش کش خصوصیات بھی موجود ہوتی ہیں جو آنتوں کے پٹھوں کو سکڑنے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔

زیرہ

طبی و غذائی ماہرین کے مطابق زیرے میں ایسے اجزا پائے جاتے ہیں جو کہ اپھارہ، سوجن، تیزابیت اور گیس کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، اپھارہ محسوس ہونے کے فوراً بعد زیدہ کا ایک گلاس نیم گرم پانی پیا جا سکتا ہے۔

اجوائن 

طبی ماہرین کے مطابق اجوائن میں اینٹی آکسیڈنٹ پائے جاتے جو مجموعی صحت سمیت نظامِ ہاضمہ کے لیے بھی بہترین ہیں، اجوائن میں پائنین، لیمونین اور کاروون  جیسے اہم جز پائے جاتے ہیں جو اپھارہ کے علاج میں بے د مؤثر ثابت ہوتے ہیں۔

ادرک 

طبی ماہرین کے مطابق ادرک اپھارہ ختم کرنے کے لیے بہترین کردار ادا کرتی ہے، اس میں پائی جانے والی سوزش کش خصوصیات سینے کی جلن کو کم کرنے میں بھی مدد کرتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق  ادرک میں جنجرول نامی جز پایا جاتا ہے جو کھانا جَلد ہضم کرنے اور اپھارہ، گیس کو کم کرنے میں کردار ادا کرتا ہے۔

پودینہ

طبی ماہرین کے مطابق پودینہ پیٹ، آنتوں کی صفائی کے لیے بہترین جڑی بوٹی ہے، پودینے کا قہوہ ناصرف مرغن غذا کو جَلد ہضم کرنے میں مدد دہتا ہے بلکہ اپھارہ، بدہضمی اور آنتوں کے دیگر مسائل کو کم کرنے میں بھی کردار ادا کرتا ہے۔

تیزابیت اور اپھارہ جیسی کیفیت سے جِلد آرام حاصل کرنے کے لیے پودینے اور لیموں کا ایک ساتھ استعمال کیا جا سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button