تازہ ترینخبریںپاکستان

سپریم کورٹ رولز اینڈ پروسیجر بل پرعملدرآمد روکنے کا حکم نامہ تاحکم ثانی برقرار

چیف جسٹس پاکستان کے ازخود نوٹس اختیارات کو ریگولیٹ کرنے کے معاملے پر سپریم کورٹ نے عدالتی کارروائی کا چار صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

چیف جسٹس پاکستان کے ازخود نوٹس اختیارات کو ریگولیٹ کرنے کے معاملے پر سپریم کورٹ نے عدالتی کارروائی کا چار صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔

عدالت نے سپریم کورٹ رولز اینڈ پروسیجر بل پر عملدرآمد روکنے کا حکم نامہ تاحکم ثانی برقرار رکھا ہے اور جاری کردہ تحریری حکم نامنے میں کہا ہے کہ عدالت کو بتایا گیا کہ سپریم کورٹ رولز اینڈ پروسیجر بل کا گزٹ نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری تحریری حکمنامے میں سیاسی جماعتوں سمیت تمام فریقین کو تحریری جوابات جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے اور بل کی منظوری کے وقت قومی اسمبلی اور پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی بحث کا مکمل ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔

عدالتی حکم نامے میں پاکستان بار کونسل کی جانب سے 8 رکنی بینچ پر اعتراض کا تذکرہ نہیں۔ سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت 8 مئی دوپہر ساڑھے 12 بجے تک ملتوی کر دی تھی۔

واضح رہے کہ 2 مئی کو ہونے والی مذکورہ سماعت میں سپریم کورٹ نے عدالتی اصلاحات بل کیخلاف درخواستوں کیلئے فل کورٹ بنانے کی استدعا اوراٹارنی جنرل کی حکم امتناع واپس لینےکی درخواست مسترد کر دی تھی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button