تازہ ترینخبریںپاکستان

شمالی وزیرستان : دہشت گردوں کی فائرنگ ، پاک فوج کے 6 جوان شہید

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 6 جوان شہید جبکہ 3 3دہشت گردہلاک ہوگئے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقےدیردونی میں دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں 3دہشت گردہلاک اور 2زخمی ہوئے جبکہ جوابی فائرنگ میں پاک فوج کے 6 جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ شہدا میں حوالدارسلیم خان،نائیک جاویداقبال، سپاہی نذیر خان ، سپاہی حضرت بلال،سیدرجب حسین اور بسم اللہ جان شامل ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسزدہشتگردی کی لعنت کےخاتمےکیلئےپُرعزم ہیں اور علاقےمیں ممکنہ دہشتگردوں کی موجودگی کے خاتمے کیلئے آپریشن جاری ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button