تازہ ترینخبریںسیاسیات

سراج الحق نے سپریم کورٹ میں الیکشن سے متعلق کیا تجویز پیش کی؟

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے انتخابات التوا کیس کی سماعت کے موقع پر سپریم کورٹ میں پیش ہو کر تجویز دی کہ بڑی عید کے بعد مناسب تاریخ پر الیکشن ہونا بہتر ہوگا۔

انتخابات التوا کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سراج الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان سیاسی معاشی بحران سے دوچار ہے،س سیاسی بحران کی وجہ سے آئینی بحران بھی پیدا ہوا ہے، بحرانوں کا سب سے زیادہ منفی اثر غریب عوام پر پڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کے بغیر کوئی راستہ نہیں، الیکشن صرف 2 پارٹیوں کا نہیں تمام سیاسی جماعتوں کا ہے، مرکز اور صوبے میں نگراں حکومت قائم کی جائیں، لاکھوں پاکستانی جو حج پر جائیں گے ان کو ووٹ سے محروم نہیں کر سکتے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ آئین متاثر ہوا تو قوم کی آئندہ نسلیں معاف نہیں کریں گی، حکومت اور اپوزیشن لڑ پڑے جس کے نتیجے میں 10 سال مارشل لا بھگتا، سیاسی جماعتیں آپس میں مذاکرات کرے اور ایک تاریخ پر متفق ہوں، ہم الیکشن میں حصہ لینا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امید ہے تمام سیاسی جماعتیں کسی بات پر متفق ہو جائیں گے، الیکشن کی تاریخ پر تمام سیاسی جماعتوں کو متفق ہونا چاہیے، سیاست ذاتی دشمنی میں بدل گئی ہے، وزیراعظم اور عمران خان سے ملاقات کی دونوں میں لچک محسوس کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button