تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

پوری قوم نے آج پی ڈی ایم کو سپریم کورٹ سے فرار ہوتے دیکھا

رہنما پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پوری قوم نے آج پی ڈی ایم کو سپریم کورٹ سے فرار ہوتے دیکھا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے وائس چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پی ٹی آئی نےآج پھر ثابت کیا کہ آئین کی پاسداری اورقانون کااحترام کرتے ہیں جبکہ پی ڈی ایم سرکار آج سپریم کورٹ سے بھی فرارہوئی۔

پی ڈی ایم رہنماؤں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ڈی ایم کی اپنی صفوں میں اتفاق نہیں آج پوری قوم نےدیکھ لیا، آج پوری پی ڈی ایم ایک طرف تھی اورمولانافضل الرحمان ایک طرف تھے۔

انہوں نے کہا کہ پوری پی ڈی ایم مکمل طورپر کنفیوز ہے، عدالت میں پی ڈی ایم نےکہا کہ ہم فیصلےکوتسلیم کرتے ہیں، دوسری طرف پی ڈی ایم نےخواہش ظاہرکی کہ ملک میں ایک دن انتخابات ہوجائیں،فضل الرحمان نے جو گفتگو عدالت سےمتعلق کی نہیں کرنی چاہیےتھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button