Uncategorized

پانی پر پرواز کرنیوالی کشی تیار

پانی پر پرواز کرنیوالی کشی تیار کر لی گئی .مختلف ممالک کے تین اداروں نے مشترکہ طور پر ایک ایسی جدید بادبانی کشتی ڈیزائن کر لی ہے جو پانی پر تقریباً اُڑتے ہوئے، تیز رفتاری سے آگے بڑھ سکے گی۔ فل فلائٹ موڈ میں اس ’’ہائپربوٹ‘‘ کا بہت معمولی حصہ پانی کو چھو رہا ہوگا، یعنی یہ پانی پر اُڑتی ہوئی محسوس ہوگی۔
یہ کشتی جسے ’’پرسیکو ایف 70 ہائپربوٹ‘‘ کا نام دیا گیا ہے، پرسیکو میرین، کارکیک ڈیزائن پارٹنرز اور پینن فارینا ناٹیکا کے اشتراک سے ڈیزائن کی گئی ہے جس کی لمبائی 70 فٹ ہوگی۔
یہ تفریحی مقاصد کے علاوہ بادبانی کشتیوں کی ریس میں بھی استعمال ہوسکے گی۔ اس پر لمبے بادبان نصب ہیں جنہیں ضرورت پڑنے پر کھولا اور بند کیا جاسکتا ہے۔

کشتی کو ہر ممکن حد تک کم وزن اور مضبوط بنانے کےلیے اس میں کاربن کمپوزٹ کہلانے والے مادّے کا بھرپور استعمال کیا گیا ہے۔بادبان (فوائلز) کھولے جانے پر یہ صرف 10 ناٹ (18.5 کلومیٹر فی گھنٹہ) کی رفتار سے چلنے والی ہوا پر ’’فل فلائٹ موڈ‘‘ میں آجائے گی۔
لمبائی کے مقابلے میں اس کی چوڑائی خاصی کم ہے لیکن پھر بھی اس کا اندرونی حصہ بہت کشادہ اور آرام دہ ہے جہاں عملے کے افراد آرام سے رہ سکیں گے۔پرسیکو ایف 70 ہائپربوٹ میں بجلی سے چلنے والا انجن بھی نصب ہوگا جس کو شدید ضرورت پڑنے پر ہی استعمال کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button