Uncategorized

ناسا کا خلا میں تجربہ کامیاب ، سبز مرچیں اگ گئیں

ناسا نے خلا میں کامیاب تجربے کے بعد سبز مرچیں اگا لیں۔ آئی ایس ایس ریسرچ ٹیم نے اسے ‘آج تک کے سب سے مشکل پودوں کے تجربات میں سے ایک’ قرار دیا۔
ناسا کے خلا بازوں نے انٹرنیشنل خلائی سٹیشن پر مرچیں اگانے کا کامیاب تجربہ کیا اور اس کی تصاویر بھی جاری کریں۔
ترجمان ناسا کے مطابق صفر کشش ثقل پر کاشت کاری کا تجربہ اگانے اور پیداوار کی وجہ سے کافی پیچیدہ تھا، خلائی سٹیشن پر اگائی گئی مرچوں کا کچھ حصہ خلا بازوں نے استعمال کر لیا ہے۔
لیکن مرچوں کے ذائقہ، ساخت اور غذائیت پر مزید تحقیق کے لیے انہیں واپس زمین پر بھیجی جائیں گی۔
یہ مرچیں جنوبی نیو میکسیکو ‘سینڈیا’ چلی اور لینڈریس چلی کے درمیان ایک کراس ہے، جو ریاست کے شمالی حصے میں پائی جاتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button