تازہ ترینتحریکخبریں

جیل بھرو تحریک : عمران خان نے آئینی ماہرین سے رائے طلب کر لی

چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف ، سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے جیل بھرو تحریک کے اعلان کے معاملے پر آئینی ماہرین کی رائے طلب کر لی۔

پارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ آئینی ماہرین کی رائے کے ذریعے جیل بھرو تحریک کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔قانونی ماہرین سے گفتگو کے دوران تحریک کے آغاز اور گرفتاریوں کے طریقۂ کار پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔قانونی ماہرین آئینی پہلوؤں سےعمران خان کو آگاہ کریں گے۔

تحریکِ انصاف کے ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ عمران خان ماہرین کے پیش کردہ نکات کی روشنی میں لائحہ عمل طے کریں گے۔ پارٹی قیادت کے حکم پر مرحلہ وار گرفتاریوں کا سلسلہ شروع ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button