تازہ ترینتحریکخبریں

ہم جیل بھرو تحریک شروع کر چکے ہیں ، فواد چوہدری

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہم جیل بھرو تحریک شروع کر چکے ہیں ، کارکنان اس کے لیے رجسٹریشن کرا رہے ہیں

کراچی ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پرویز مشرف کے جنازے میں شرکت کے لیے یہاں پہنچا ہوں، 99 میں نواز شریف سے پاکستان کی جان چھڑانے کے لیے اقدامات کیے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے بے شرم لوگوں کو شرم نہیں آتی، ہر دس سال بعد ان دونوں کو مسلط کیا جاتا ہے۔ مجھے صبح 4 بجے اٹھایا گیا شراب کا پرچہ ڈال دیا گیا، اس وقت بے شرم لوگوں کی حکومت ہے، نواز اور زرداری کے پیسے پاکستان میں لائے جائیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں آئین معطل ہے، ایماندار لوگ کیسز بھگت رہے ہیں اور کرپٹ لوگ حکومت میں ہیں۔فوری انتخابات کا انعقاد ممکن بنایا جائے، انتخابات کو ملتوی کیا گیا تو آرٹیکل 6 لگے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button