انتخاباتتازہ ترینخبریں

الیکشن کمیشن کی پنجاب، خیبرپختونخوا میں عام انتخابات اپریل میں کرانے کی تجویز

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن پاکستان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخیں تجویز کردیں ہیں۔

الیکشن کمیشن پاکستان نے دونوں صوبوں کے گورنرز کو خط تحریر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں انتخابات 13 اپریل سے پہلے کرانا لازمی ہیں، گورنر خیبرپختونخوا انتخابات کے لیے 15 سے 17 اپریل کے درمیان کی تاریخ الیکشن کے لیے اعلان کریں۔

الیکشن کمیشن نے گورنر پنجاب اور خیبر پختونخوا کو خط میں کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی 14 جنوری کو تحلیل کی گئی، اسمبلی تحلیل کی صورت میں الیکشن کمیشن 90 روز میں انتخابات کرانے کا پابند ہے، آرٹیکل 105 کے تحت انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنا گورنر کا آئینی اختیار ہے۔

الیکشن کمیشن پاکستان کے خط میں کہا گیا ہے کہ انتخابات کی تاریخ کے لیے الیکشن کمیشن سے مشاورت ضروری ہے، پنجاب میں انتخابات 13 اپریل سے پہلے کرائے جانے لازمی ہیں، پنجاب میں انتخابات کے لیے 9 اپریل سے 13 اپریل کی تاریخ موزوں ہیں، گورنر پنجاب 9 اپریل سے 13 اپریل کے درمیان کی تاریخ الیکشن کے لیے اعلان کریں۔

الیکشن کمیشن نے اپنے خط میں کہا کہ خیبرپختونخوا کی اسمبلی 18 جنوری کو تحلیل کی گئی، خیبر پختونخوا میں انتخابات کے لیے 15 اپریل سے 17 اپریل تک کی تاریخ تجویز کی جاتی ہے، گورنر خیبرپختونخوا انتخابات کے لیے 15 سے 17 اپریل کے درمیان کی تاریخ کا اعلان کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button