اہم واقعات

17 جنوری کے اہم واقعات

واقعات

1951ء – جنرل ایوب خان نے برطانوی جنرل گریسی کی جگہ افواج پاکستان کے کمانڈر ان چیف کا عہدہ سنبھالا۔
2008ء — پشاور کے علاقے کوہاٹی میں واقع امام بارگاہ میں خودکش حملہ، 10 افراد جاں بحق۔
1994ء ریاستہائے متحدہ کے شہر لاس اینجلس میں شدید زلزلہ آیا جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر چھ اعشاریہ چھ ریکارڈکی گئیزلزلے کے نتیجے میں ساٹھ افراد ہلاک ہوئے جبکہ شہر کو تیس بلین کا مالی نقصان ہوا
1951ء چین نے کوریا سے جنگ بندی سے انکار کیا
1948ء نیدرلینڈز اور انڈونیشیا جنگ بندی پر رضامند ہوئے
1946ء اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کا پہلا اجلاس منعقد ہوا
1945ء سوویت فورسز نے پولینڈ کے دار الحکومت وارسا پر قبضہ کرکے مکمل طور پرتباہ کر دیا
1995ء جاپان کے شہر کوبے میں ہولناک زلزلہ، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر سات اعشاریہ تین ریکارڈ کی گئی زلزلے کے نتیجے میں بڑی تعداد میں مالی نقصان ہوا جبکہ چھ ہزار چار سو چونتیس افراد لقمہ اجل بنے
2016ء17 جنوری، عالمی ادارہ برائے نیوکلیائی توانائی اور یورپی اتحاد نے ایران کے جوہری معاہدے پر عملدرآمد کے لیے تمام ضروری اقدامات پورے کرنے پر عائد بین الاقومی پابندیاں اٹھا لی۔

ولادت
1906ء – حیدر دہلوی، (خیام الہند حیدر دہلوی) پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو کے نامور شاعر

1925ء – عبدالحفیظ کاردار، پاکستانی کرکٹ کھلاڑی
1931ء – جیمز ارل جونز، امریکی اداکار و صداکار
1942ء – محمد علی، سابق امریکی مکے باز
1949ء – اینڈی کوفمین، امریکی مزاح کار
1962ء – جِم کیری، کینیڈین اداکار
1980ء – زوئی ڈیسچینل، امریکی اداکارہ و گلوکارہ

وفات
1975ء – عبدالرحمن چغتائی،پاکستان کے ممتاز مصور
2020ء – رام چندراگنگارام ندکرنی،سابق بھارتی کرکٹ کھلاڑی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button