تازہ ترینخبریںپاکستان

کراچی بلدیاتی انتخابات : پیپلز پارٹی پہلے ، جماعت اسلامی دوسرے نمبر پر

الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز کراچی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کی تمام 235 نشستوں کے نتائج جاری کردیئے ۔ 

کراچی ڈویژن میں 245 یوسیز میں سے 235 یوسیز میں بلدیاتی انتخابات ہوئے جن کے نتائج جاری کردیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق شہر کی 235 یوسیز کے نتائج میں پیپلز پارٹی 93 سیٹیں لے کر سب سے آگے ہے۔ جماعت اسلامی 86 نشستوں کے ساتھ دوسرے جبکہ پاکستان تحریک انصاف 40 سیٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

 مسلم لیگ ن 7، جے یو آئی 3، تحریک لبیک نے 2، مہاجر قومی موومنٹ (ایم کیو ایم – حقیقی) نے ایک نشست جیتی ہے جبکہ آزاد امیدوار 3 یوسیز پر کامیاب ہوگئے۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ شہر کی 246 میں سے 235 یونین کمیٹیز میں انتخابات ہوئے ہیں، 10 نشستوں پر امیداروں کے انتقال کی وجہ سے انتخابات ملتوی کیے گئے جبکہ ایک نشست پر پیپلز پارٹی کا امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button