تازہ ترینخبریںدنیا

دسمبر کے اختتامی دنوں میں دنیا بھر میں کورونا کیسز میں تیزی

دسمبر کے اختتامی دنوں میں دنیا بھر میں کورونا کیسز میں تیزی آگئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے درمیان سب سے زیادہ کیسز 58 ہزار 448 جنوبی کوریا میں ریکارڈ ہوئے جبکہ 46 افراد جانوں سے بھی گئے۔

کورونا کے پھیلاؤ میں دوسرے نمبرپرتائیوان ہے جہاں 24 گھنٹوں کے دوران 17 ہزار 728 کیسز سامنے آئے جبکہ چوبیس مریض انتقال کرگئے۔

آسٹریلیا میں دوہزار 242 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ بولیویا میں ایک ہزار 772 نئے کیسز سامنے آئے۔ دومریض انتقال کرگئے۔

دوسری جانب چین کے بعد بھارت میں بھی کورونا وائرس کی بہت زیادہ متعدی نئی قسم کے کیسز سامنے آئے ہیں۔

خیال رہے کہ اومیکرون بی ایف 7 نامی کووڈ ویرینٹ کے باعث چین کو وبا کی تباہ کن لہر کا سامنا ہے۔ چین نے کووڈ ڈیلی کیسز کے اعدادو شماردینا ہی بند کردیے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button