تازہ ترینخبریںسپورٹس

کراچی ٹیسٹ : پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان نے پہلے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی ٹیم میں تقریباً چار سال بعد سرفراز احمد کی واپسی ہوئی ہے جبکہ فاسٹ بولر میر حمزہ کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

پہلے ٹیسٹ میں وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو آرام دیا گیا ہے۔اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے اچھی دکھائی دے رہی ہے، نئی سیریز ہے کوشش ہو گی کہ پہلے سے بہتر پرفارم کریں۔

کراچی ٹیسٹ کے لیے عبداللّٰہ شفیق، امام الحق، شان مسعود، بابر اعظم (کپتان)، سعود شکیل، سرفراز احمد، آغا سلیمان، نعمان علی، محمد وسیم، میر حمزہ اور ابرار احمد قومی ٹیم کا حصہ ہیں۔

نیوزی لینڈ نے کنڈیشنز کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹیم میں 3 سپنرز کو  شامل کیا ہے۔

ٹام لیتھم، ڈیون کونوے، کین ولیمسن، ہنری نکولس، ڈیرل مچل، ٹام بلنڈل، مائیکل بریسویل، ٹم ساؤتھی (کپتان)، اش سودھی، نیل ویگنر اور اعجاز نیوزی لینڈ کی پٹیل  فائنل الیون کا حصہ ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل انگلینڈ کے خلاف کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کو وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button