تازہ ترینخبریںسپورٹس

ملتان ٹیسٹ : قومی ٹیم 202 پر پویلین لوٹ گئی، انگلینڈ کو 79 رنز کی برتری حاصل

ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان ٹیم  پہلے سیشن سے قبل ہی 202  رنز  بناکر  آؤٹ ہو گئی ، یوں انگلینڈ کو  79 رنز کی برتری حاصل گئ ہے۔

ملتان ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کا آغاز پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 107رنز کے ساتھ کیا تاہم  پہلے سیشن میں کپتان بابر اعظم  کے75  اور پھر سعود شکیل کے 63 رنز  پر آؤٹ ہونے کے بعد وکٹوں کی لائن لگ گئی۔

 اس کے بعد محمد رضوان 10، محمد نواز  1،  محمد علی اور زاہد محمود صفر  آؤٹ اور  فہیم اشرف 22 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے جبکہ ابرار احمد 7 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ  رہے۔

دوسرے روز پہلے سیشن میں کپتان بابر اعظم انگلش بولر اولی رابنسن کی گیند پر 75 رنز پر بولڈ ہو گئے جس کے بعد سعود شکیل جیک لیچ کی گیند پر جیمس اینڈریسن کو کیچ دے بیٹھے اور 63 رنز کے ساتھ پویلین لوٹ گئے ۔

قومی ٹیم کی پانچویں وکٹ محمد رضوان کی صورت گری  جب  جیک لیچ نے محمد رضوان کو صرف 10 رنز پر ہی بولڈ کردیا، جس کے بعد  جو روٹ آغا سلمان اور محمد علی  جبکہ جیک لیچ ہی   محمد نواز کی وکٹ لینے میں کامیاب رہے پاکستان ٹیم کی دونوں آخری وکٹیں  زاہد محمود اور  فہیم اشرف  کی صورت مارک ووڈ نے لی

ملتان ٹیسٹ میچ کے پہلے روز انگلینڈ کی پوری ٹیم 281 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی انگلینڈ کے خلاف سپن بولر ابرار احمد نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کی 7 جبکہ زاہد محمود نے 3 وکٹیں لی تھیں ۔

جس کے بعد پہلے روز  پاکستان ٹیم سے عبداللہ شفیق اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا  لیکن 5 رنز پر امام الحق بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوگئے،اس کے بعد  عبداللہ شفیق بھی 14 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button