پاکستان

’اسٹیبلشمنٹ سے چھپ کر نہیں سب کے سامنے بات ہوگی‘

 وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے چھپ کر نہیں سب کے سامنے بات ہوگی۔

وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے مفاد میں شروع سے مذاکرات کے حامی ہیں، اسٹیبلشمنٹ سے بات سب کے سامنے ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ وفاق فنڈز نہیں دے گا تو خاموش نہیں رہوں گا، اپنا حق مانگ رہا ہوں فنڈز لے کر رہوں گا، زمین ہماری، کسان ہمارے اور خرچہ بھی ہمارا لیکن پیسے وفاق لے رہا ہے۔

وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کے خطوط سے بلیک میل نہیں ہوں گا، سنی اتحاد کونسل نے الیکشن جیت لیا ہے تو ہمیں مخصوص نشستیں دی جائیں۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ امن و امان کی ذمہ داری وفاق پر ہے، پی ڈی ایم ٹو کی حکومت میں امن و امان کی صورتحال خراب ہوجاتی ہے۔

وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ پی ٹی آئی دور حکومت حالات پرامن تھے، ہماری اولین ترجیح دہشت گردی کا خاتمہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیشن جج کو سیکیورٹی فورسز نے بازیاب کروایا ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button