سیاسیات

تحریک تحفظ آئین پاکستان نے اہم فیصلہ کر لیا

تحریک تحفظ آئین پاکستان نے ملک بھر کی بار کونسلز اور وکلا سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ججز کے خط کے معاملے پر فل کورٹ سماعت کرے۔

تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں پی ٹی آئی کے اسد قیصر، بی این پی چیئرمین سردار اختر مینگل، شفیق ترین، ثنا اللہ بلوچ، اخونزادہ حسین یوسفزئی اور علامہ ناصر شیرازی نے شرکت کی۔

ترجمان کے مطابق اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کے خط پر سپریم کورٹ کی کارروائی کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک بھر کی بار کونسلز اور وکلا سے رابطہ کیا جائے گا۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان نے کہا کہ آزاد عدلیہ کو تحفظ آئین پاکستان کی جدوجہد کا بنیادی رکن ہے لہٰذا ججز کے خط کے معاملے پر فل کورٹ سماعت کرے۔

تحریک نے مطالبہ کیا کہ عدلیہ کی آزادی یقینی بنایا جائے اور مداخلت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا جائے، بانی پی ٹی آئی سمیت قید و بند میں اسیران کارکنان کی رہائی آئین کی بالادستی کیلیے ضروری ہے۔

اجلاس میں غزہ میں اسرائیلی جارحیت اور فلسطینی نسل کشی کی شدید مذمت کی گئی۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان فلسطینیوں کی حمایت میں بھرپور کردار ادا کرے۔

ترجمان تحریک تحفظ پاکستان نے مطالبہ کیا کہ پنجاب حکومت کسانوں سے گندم خریدنے کیلیے فوری اقدامات کرے، گرفتار کسان رہنماؤں کو فوری رہا کیا جائے۔

ترجمان نے بتایا کہ تحریک کے تحت کراچی اور فیصل آباد کے جلسے شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button