ڈالروں کے لیئے جھوٹ بولنے پر قانون آرہا ہے، کسی صحافی کو اعتراض ہے تو بتائے، پنجاب حکومت
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جعلی خبروں اور ہتک عزت سے متعلق نیا قانون لایا جارہا ہے صحافتی تنظیموں کو کسی شق پر اعتراض ہے تو رجوع کرلیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیا ہتک عزت قانون نہ صحافی کے خلاف ہے نہ حکومت کے حق میں ہے،
کہا جارہا ہے آزادی اظہار رائے پر پابندی لگنے لگی ہے ایک قانون پنجاب اسمبلی میں کل پیش ہوگیا ہے کل اس پر میٹنگ ہوئی آج بھی ایک میٹنگ ہوگی کہا گیا کہ یہ ایک کالا قانون ہے یہ بل کیوں لایا جارہا ہے اصل میں لوگوں کی پگڑیاں اچھالنا، ڈالر کمانا اور چہک چہک کر جھوٹ بولنا اس لیے ایک نیا ڈیفامیشن لا آنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پرانا ڈیفامیشن لا ایک نوٹس سے آگے نہیں جاسکا لیکن اس نئے لا میں پولیس جیل گرفتاری کا کوئی کردار نہیں ہے یہ ایک سول سوٹ ہے جو ایک ٹریبونل کے ذریعے اپنی گزارش لے کر جائے گا اور ٹریبونل کا جج نوٹس جاری کرے گا۔