تازہ ترینخبریںٹیکنالوجیپاکستان

فیس بک مونیٹائزیشن ، بلاول بھٹو نے خوشخبری سنادی

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سنگاپور سے پاکستانیوں کو فیس بک مونیٹائزیشن سے متعلق خوشخبری سنادی۔

https://twitter.com/BBhuttoZardari/status/1601443409658777600?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1601443409658777600%7Ctwgr%5E7779e0aed9b9e9dbaa8eaf40bdbc142d78cdd6c5%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fjang.com.pk%2Fnews%2F1169064

بلاول بھٹو نے سنگاپور میں فیس بک کے ہیڈکوارٹرز میٹا کا دورہ کیا اور سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس نئے فیچر سے اب پاکستان میں لوگ اپنا فیس بک کا مواد مونیٹائز کرسکتے ہیں۔ جتنے زیادہ سٹارز لوگوں کو ملیں گے وہ اتنے ہی زیادہ پیسے کما سکیں گے۔

بلاول بھٹو نے اپنے پیغام میں امید ظاہر کی کہ خاص طور پر پاکستان کے نوجوان اپنے سوشل میڈیا کو زیادہ نتیجہ خیز بنانے کے لیے استعمال کریں گے۔وزیر خارجہ نے ویڈیو پیغام کے ذریعے میٹا میں پاکستان میں مونیٹائزیشن کے اجرا کے لیے سٹارز پروگرام سے متعلق بھی آگاہ کیا۔

واضح رہے کہ وزیر خارجہ نے 8 اور 9 دسمبر کو سنگاپور کا دورہ کیا تھا، جہاں انہوں نے صدر یعقوب، وزیرخارجہ بالا کرشنن اور دیگر سے ملاقات کی تھی ، وزیر خارجہ نے سنگاپور میں فیس بک کے ہیڈ کوارٹرز میٹا کا دورہ کیا۔ پاکستان میں مونوٹائزیشن کے اجرا کے لیے سٹارز پروگرام لانچ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button