تازہ ترینخبریںسیلاب

آرمی چیف کا سندھ میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اس دوران نوشہرو فیروز میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف فوجی جوانوں سے ملاقات اور نوشہرو فیروز کے مقامی لوگوں سے بھی بات چیت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج متاثرین کی بحالی تک ان کی خدمت جاری رکھے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کا فضائی جائزہ بھی لیا۔

آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے ان کا استقبال کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button