تازہ ترینتحریکخبریں

عمران خان کی CCPO لاہور کو کام جاری رکھنے کی ہدایت

سابق وزیرِ اعظم، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سی سی پی او لاہور سے ملاقات کی ہے جس کے دوران انہوں نے غلام محمود ڈوگر کو تبادلے کے باوجود کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق عمران خان نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو ایوانِ وزیرِ اعلیٰ میں بلایا، جہاں ان دونوں کی ملاقات 45 منٹ تک جاری رہی، اس ملاقات میں چند سینئر وزراء بھی شریک تھے۔

عمران خان نے سی سی پی او لاہور کو گرین ٹاؤن میں درج مقدمے پر شاباش دی، نامزد ملزمان کی گرفتاری اور منحرف نو منتخب ایم پی اے اسد کھوکھر کے خلاف کارروائی پر بھی گفتگو ہوئی۔

ایک وزیر نے بتایا ہے کہ اسد کھوکھر کی گرفتاری کی تیاری تھی لیکن وہ ملک سے باہر چلے گئے، ملاقات 45 منٹ تک جاری رہی۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملاقات میں موجودہ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی، ملاقات میں علیم خان پر مقدمے اور گرفتاری پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔

دوسری جانب سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے میڈیا سے گفتگو کے دوران عمران خان سے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ روٹین کی ملاقات تھی، جس کے دوران گپ شپ کے علاوہ سالگرہ کی مبارک باد دی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button