تازہ ترینتحریکخبریں

گرفتاریاں بتا رہی ہیں حکومت کے سانس اکھڑ گئے ہیں : فواد

پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی پریس کانفرنس کے بعد طارق شفیع، حامد زمان، سیف اللّٰہ نیازی کو گرفتار کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ گرفتاریوں سے اندازہ ہو رہا ہے کہ حکومت کی سانسیں اکھڑ گئی ہیں، حکومت آزادی مارچ کے اعلان سے خوفزدہ ہو چکی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ گرتی ہوئی دیوار اب آخری دھکے کی منتظر ہے تو کارکنان تیاری پکڑ لیں۔

واضح رہے کہ فارن فنڈنگ کیس کے معاملے پر پی ٹی آئی رہنما حامد زمان، سیف اللّٰہ نیازی کی گرفتاری اور عامر کیانی و طارق شفیع کے گھر پر چھاپے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ایف آئی اے کی جانب سے سیف اللّٰہ نیازی کی گرفتاری کی تردید کی گئی ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے اپنی پریس کانفرنس میں سیف اللّٰہ نیازی کو حراست میں لینے کی تصدیق کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button