تازہ ترینتحریکخبریں

پرنسپل سیکریٹری کے دفتر میں باتھ روم ہی نہیں تھا ، شہباز گل

تحریکِ انصاف کے رہنما شہباز گِل کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر ہیکر کے الزامات کی سابق ڈی جی ایف آئی اے، بشیر میمن کے تصدیق کرنے پر ردِ عمل دیا ہے ۔

شہباز گل نے ٹویٹر پر بشیر میمن کے انٹرویو کا ایک کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے، پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کے دفتر میں ایک فل ریٹائرنگ روم تھا لیکن باتھ روم کوئی نہیں تھا، یہ کہہ رہے ہیں ریٹائرنگ نہیں تھا باتھ روم تھا ، حد ہے جھوٹ کی بھی۔

واضح رہے کہ بشیر میمن نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں کہا تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے ان کے سامنے مریم نواز کے بارے میں انتہائی غلیظ زبان استعمال کی جس پر اِنہیں غصہ آ گیا اور اُنہوں نے اونچی آواز میں عمران خان کو جواب دیا تھا۔

بشیر میمن کا کہنا تھا کہ میرا لہجہ دیکھتے ہوئے اعظم خان نے مجھے ہاتھ سے پکڑا اور باتھ روم میں لے جا کر بند کر دیا تھا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button