تازہ ترینتحریکخبریں

ن لیگ کی بڑی وکٹ گر گئی، وہاڑی کے سابق ضلع ناظم نسیم شاہ پی ٹی آئی میں شامل

تحریک انصاف  نے مسلم لیگ ن کی بڑی وکٹ گرادی۔ وہاڑی کے سابق ضلع ناظم و سابق وزیر سید شاہد مہدی نسیم شاہ ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔

نسیم شاہ اور ان کے صاحبزادے سلمان مہدی نسیم شاہ نے اپنے گروپ کے ہمراہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کی اور تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ نسیم شاہ گروپ  نے عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور "حقیقی آزادی کی جدو جہد” میں کپتان کا بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button