تازہ ترینتحریکخبریں

آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق بجلی اور مہنگی ہونے والی ہے، عمران خان

تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ایک طرف مہنگائی بڑھ رہی ہے، دوسری طرف معیشت کمزور ہو رہی ہے، آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق بجلی اور مہنگی ہونے والی ہے۔

اپنے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ آج ماہرین کے ساتھ ملکی معاشی صورتحال پر بات کی ہے،  موجودہ حکومت کی ملک میں اور بیرون ملک کوئی ساکھ نہیں رہی۔حکومت نے آئی ایم ایف کی ساری شرائط مان لیں، تاریخی مہنگائی کر دی گئی، سیاسی استحکام کے بغیر ملکی معیشت ٹھیک نہیں ہوسکتی۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پروگرام آنے کے باوجود روپیہ کی قدر مسلسل کم ہو رہی ہے، انتخابات کے انعقاد میں تاخیر سے صرف اور صرف پاکستان کو نقصان ہوگا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button