تازہ ترینخبریںسیاسیات

ن لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی خضر کھگہ کی گرفتاری کیلئے چھاپہ

مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی خضر کھگہ کی گرفتاری کے لئے پولیس نے ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا ہے۔

پولیس چھاپے کے وقت ساہیوال سے لیگی رکن اسمبلی لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر موجود نہ تھے۔

عطا اللّٰہ تارڑ نے پولیس کے چھاپے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس طریقے سے پولیس گھر میں گھسی اس کا نہ کوئی جواز ہے اور نہ قانونی اجازت۔

انہوں نے کہا کہ جھوٹے پرچے درج کر کے کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں؟ پولیس کی فسطائیت اور انتقام کا ہر طرح سے مقابلہ کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button